سیلاب متاثرین کا سامان کسی جگہ بھی فروخت نہیں کیا جا رہا راجہ خرم شہزاد عمر

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

flood-hits-jhang-water-inundates-dozens-of-villages-1410299527-4882
جھنگ(شفقت سیال)ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی مبینہ طور پر فروخت کی باتوں کو افواہ سازی اور من گھڑت خبریں قرار دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کا سامان کسی جگہ بھی فروخت نہیں کیا جا رہا بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف کا سامان فوری اور تیز رفتاری سے متاثرین سیلاب کو پہنچانے کیلئے بعض نزدیکی پوائنٹس پر رکھا گیا تاکہ اس کی نقل و حرکت میں آسانی رہے۔ڈی سی او نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سال ضلع جھنگ شدید سیلابی صورتحال کا شکار رہا مگرحکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور طریقے سے ریلیف کی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ جھنگ کے مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات نے بھی ریلیف کا سامان اپنی دکانوں پر اکٹھا کیا جس کو عوامی نمائندگان کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے ہر شعبہ ہائے زندگی کے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مخالفت برائے مخالفت سے گریز کرتے ہوئے مثبت تنقید اور نشاندہی کریں تاکہ ریلیف کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes