امریکا میں وائٹ ہاؤس کے اردگردعلاقے میں سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

2
واشنگٹن ۔۔۔امریکا میں وائٹ ہاؤس کے اردگرد کے علاقے میں سیکیورٹی کے اقدامات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدامات امریکا کی خصوصی ایجنسیوں کے کہنے پر کئے گئے۔ امریکا کی خفیہ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیرسون نے بتایا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات کے واقعے کے بعد جس میں ایک42 سالہ شخص عمر گونسالیز وائٹ ہاؤس کے احاطے میں کود گیا تھا اور بھاگ کر امریکی صدر کی رہائش گاہ کے قریب جا پہنچا تھا جہاں اسے گارڈز نے پکڑ لیا۔ واضح رہے کہ اس شخص کے پاس ایک تیز دھار چھری بھی تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes