مناسک حج کا آغاز، لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے عازمین حج کی منیٰ آمد

Published on August 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

مکہ المکرمہ (یو این پی) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین نماز فجر کے بعد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے وادی منیٰ میں پہنچیں گے۔عازمین حج جمعرات 9 ذی الحج کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے۔ میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے جبکہ امام کعبہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے اور حجاج ﷲ رب العزت کے حضور ذکر و تسبیح کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں کریں گے۔نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے اور ایک ساتھ لاکھوں افراد میدان عرفات سے مزدلفہ رواں ہوں گے، مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج منیٰ میں قائم خیموں میں جائیں گے اور قربانی کے بعد بال منڈوائیں گے۔ پہلے دن شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکتہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت کریں گے۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کے رکن اعظم میں شمار ہوتا ہے۔تینوں دن منیٰ میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام حجاج پر واجب ہے۔ تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد تمام حاجی مکہ روانہ ہوں گے اور اس طرح مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy