کاشتکاروں کوکماد کے فی ایکڑ4 آنکھوں والے 13 سے15ہزار سمے یا3 آنکھوں والے17 سے20 ہزار سمے ڈالنے کی ہدایت

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کاشتکاروں کوکماد کے 100 سے120 من تک بیج سے حاصل کردہ فی ایکڑ 4آنکھوں والے 13 سے15ہزار سمے یا3 آنکھوں والے 17 سے20 ہزار سمے ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے کاشتکاروں کوکماد کی بہاریہ فصل کیلئے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت کی کہ کماد کی بوائی گنے ہی سے کاٹے ہوئے تین یا چار آنکھوں والے ٹکڑوں (سموں) کے ذریعے کی جائے اور ہمیشہ صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کیا جائے نیز بیج بناتے وقت بیماراور کمزور گنے چھانٹ کر الگ نکال دینے چاہئیں خاص طورپر ایسے کھیت سے بیج ہرگز نہ رکھا جائے جس میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو۔علاوہ ازیں ہمیشہ یک سالہ فصل کا بیج منتخب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ بیج کیلئے گنے کا اوپر والا حصہ استعمال کیا جائے کیونکہ اس سے اگاؤ اچھا ہوگاتاہم گری ہوئی فصل کا بیج ہرگز استعمال نہ کیاجائے اور آنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے علاوہ بیج کیلئے گنے کو درانتی یا پلچھی سے نہ چھیلا جائے بلکہ ہاتھوں سے کھوری اتار ی جائے۔ انہوں نے بتایاکہ سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہیے ورنہ اگاؤ کم ہوسکتاہے اور دیمک لگنے کا بھی خطرہ رہتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کاشت میں تاخیر ہوجائے یا زمین کی صحیح تیاری نہ ہو تو بیج کی مقدار میں 10تا15 فیصد اضافہ کردینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题