اب عوام کو سمجھنا ہو گا کہ کس حکومت نے بہتر کام کیا؛ پرویز مشرف

Published on May 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے تین تین باریاں لیں، اب عوام کو سمجھنا ہو گا کہ کس حکومت نے بہتر کام کیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، ہم نے اپنے دور میں کرپشن پر قابو پایا ہم نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو لایا، موجودہ حکومت نے صنعتوں کو تباہ کیا ہے، صنعتیں معیشت کے لئے اہم ہیں، پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو بھی دہشت گردی کرا رہا تھا، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی صنعت کار جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں، ذاتی ملاقات تھی۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے وعدے کر لیتی ہیں، مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے تین تین باریاں لگائیں، اب عوام کو بتانا ہو گا کہ کس نے کیا کام کیا؟ عوام کو بھی سمجھنا ہو گا کہ کس نے بہتر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کیلئے صنعتوں کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر توجہ دے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں انڈسٹریز کو بہتر کیا اور سرمایہ کاروں کو پاکستان لایا جس سے ملک مین بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت نے صنعت کو تباہ کر دیا ہے، توانائی بحران کی وجہ سے صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ٹیلی کمیونیکیشن کو بہتر کیا ہم ایمانداری سے حکومت چلا رہے تھے، ہمارے دور میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں لاکھوں لوگوں کو نوکریاں ملیں، جمہوریت میں لوگوں کو نوکریاں چاہئیں، پیسہ چاہیے جو ان کے پاس نہیں ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ملک اندرونی سیکیورٹی کو بہتر کیا اور ملک کی بیرونی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا، ہم ہندوستان کے ساتھ پر امن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب جا رہے تھے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا بنیادی ڈھانچہ ہم نے کھڑا کیا۔ اب بیرون ملک پاکستانیوں کو اس بات پر آمادہ کرنا ہو گا کہ وہ واپس پاکستان آکر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر سیاست دان کراچی میں ملوث ہے خواہ وہ مسلم لیگ ن سے ہو یا پی پی سے ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت بم دھماکے کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو بھی پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صنعت کا جندال کی نواز شریف سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں بلکہ نواز شریف اور جندال کی ذاتی ملاقات تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme