مینار پاکستان میں ثابت ہوگیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے لاہوریوں کا مینڈیٹ چورایا گیا ،شاہ محمود قریشی

Published on September 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

77
حکومت کے کہنے اور کرنے میں تضاد موجود ہے،جو لوگ دھرنے کو ناکام کہتے ہیں وہ سیاست کی الف ب بھی نہیں جانتے
ملتان(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے لاہوریوں کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور کے جلسے نے عمران خان کی تحریک کو جلا بخشی اور لاہوریوں نے کپتان کے موقف کی تائید کردی جب کہ جلسے سے ثابت ہوگیا کہ 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے لاہوریوں کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات کے لیے کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں جبکہ مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں دونوں فریقین کے درمیان انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہوچکا تھا جس کی تائید وزیراعظم نوازشریف نے اپنی قومی اسمبلی کی تقریر میں بھی کی اس کے علاوہ کمیشن کی فائنڈنگس رپورٹ کو بھی 45 دن میں عوام کے سامنے لانے پر اتفاق ہوا تھا لیکن حکومت کے کہنے اور کرنے میں تضاد موجود ہے۔تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو لوگ دھرنے کو ناکام کہتے ہیں وہ سیاست کی الف ب بھی نہیں جانتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy