سب کو مل کر چلنا ہو گا،کوئی تنہا پاکستان نہیں بنا سکتا،وقت آنے پر سب مل کر ہی بنائیں گے؛ زرادی

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

22لاہور(یو این پی)سابق صدر آصف علی زرداری کی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا،سابق صدر آصف علی زرداری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ وقت بدل رہا ہے، دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور ملکوں کی نئی شناخت بن رہی ہے، پڑوسی ملکوں میں اتنی مضبوطی آ گئی ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا صرف مسائل کا حل اور ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملانا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے کے حل تک محدود نہیں ہے، پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کیساتھ ملاقات کرونگا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری آپس کی جنگ میں کوئی شیطان ہمیں نقصان پہنچا دے، مشرقی پاکستان ہماری کمزوریوں کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔ سب دوستوں کو ملانا ہے تاکہ پاکستان کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کو بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ کچھ لوگ موجودہ حالات میں سیاست کرنا چاہتے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کوئی تنہاء پاکستان کو نہیں بناسکتا، سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی، بڑے بڑے جلسے حب علی میں نہیں بغض معاویہ میں ہورہے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے تک محدود نہیں، دھرنے والوں کی ذمہ داری چھوٹے بھائی سراج الحق کو دی ہے، میاں نواز شریف تو بڑے بھائی ہیں،منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ سراج الحق سے پہلے بھی رابطہ کیا، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے تک محدود نہیں، ہر سیاسی رہنماء سے ملکر ساتھ چلنا ہوگا، دھرنے والوں کی ذمہ داری چھوٹے بھائی سراج الحق کو دی ہے، میاں نواز شریف تو بڑے بھائی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ نظر آنیوالے بڑے بڑے جلسے حب علی میں نہیں، بغض معاویہ میں ہیں، پاکستان کو ملکر بنائیں گے،کوئی تنہا پاکستان کی تعمیر و ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے، کچھ لوگ موجودہ حالات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔توانائی بحران پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہوا سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ بجلی کا بحران کیسے حل کریں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 32 سال بعد پیپلز پارٹی کے کسی رہنماء نے منصورہ کا دورہ کیا،آصف زرداری چاہتے ہیں کہ سیاسی معاملے کا کوئی حل نکلے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی بہتری اور بھلائی کیلئے سیاست کی۔ پیپلز پارٹی نے سیاسی جرگے میں بھی اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ماضی کے رویوں کو چھوڑ کر نئے جمہوری کلچر کو اپنانا ہوگا۔ جو جماعت عوامی ایجنڈے کی جانب آتی ہے تو اس کا ساتھ دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog