سویڈن نے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

news-1412346375-3848اسٹاک ہوم (یو این پی) سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوفون نے فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کرنے اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر سویڈش وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد قابل عمل حل دو ریاستوں کا قیام ہے، فلسطین میں جاری مظالم کے اختتام کے لئے ضروری ہے کہ یہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کریں۔ اس قبل 2012 میں اقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک ڈی فیکٹو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے ایک ’آبزرور ریاست‘ کی نشست الاٹ کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes