بابر اعوان کی جانب سے بھیجا جانیوالا اونٹ کا تحفہ عوامی تحریک نے قبول کرلیا

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 864)      No Comments

news-1412439505-9264اسلام آباد (یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے چہروں پر اس وقت مسکراہٹیں بکھر گئیں جب پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی دھرنے کے پنڈال میں قربانی کے لیے اونٹ لے آئے۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری اپنے جوشیلے انداز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اور ان کو زبان تک کھینچ دینے کی دھمکی دے ڈالی لیکن اسی لمحے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءبابر اعوان کی جانب سے بھیجا گیا اونٹ کا تحفہ آن پہنچا اور اس تحفے کو نہ صرف قبول کیا گیا بلکہ اسے باقاعدہ عوام کے لیے دھرنے کے سٹیج کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا گیا ۔ کارکنان کی جانب سے اونٹ کو عوامی تحریک کے جھنڈے والی ٹوپی پہنائی گئی اور اس کے گلے میں پارٹی کا جھنڈا بھی لٹکا دیا۔اونٹ کی آمد سے نہ صرف کارکنان خوش تھے بلکہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی خوشی بھی دیدنی تھی اور وہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف تمام غصہ بھول کر بابر اعوان کے تحفے اور ان کے خلوص کی مثالیں دینے لگے۔واضح رہے ڈاکٹر طاہر القادری نے عید قربان ڈی چوک میں ہی منانے اور وہیں قربانی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes