ہنرہی کامیابی پر پہنچے کی پہلی سیڑھی ہے، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 707)      No Comments
unnamed
کراچی(یو این پی) کراچی کے مقامی ادارے کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں معززشخصیات، فنون لطیفہ اور سوشل اداروں کے نمائندوں سمیت دیگرعمائدین شخصیات کے ساتھ رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے تقریب میں شرکت کی، انہوں نے نمائندہ یو این این کو اپنے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت میں بتایا کہ پروجیکٹ کے سلسلے میں پہلاآڈیشن کراچی میں رواں ہفتے میں متوقع ہے، 15 سال سے 55سال کی طلباء و طالبات کے ساتھ خواتین و حضرات آڈیشن حصہ لے سکتے ہیں، ضروری ہے کہ جو آڈیشن دینے آئیں انہیںیہ یاد رکھنا چاہیے کہ سنہرا موقع ہمیشہ ہُنر کا ہی محتاج ہوتا ہے اور ہنر کامیابی پر پہنچے کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے لہذا آنے والے نئے اداکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈریسنگ اور چہرے سے زیادہ اُن تمام ضروری ہدایات پر عمل کریں جو اداکاری سے وابستہ ہوں،انہوں نے بتایا کہ وہی لوگ اس میں کامیاب ہوں گے جو اپنے فن کے ذریعہ اس پروجیکٹ کا حصہ بن سکیں گے،پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سوشل کہانی ہے جس میں کہانی کے کردار شہر میں بسنے والے چند گھرانوں پر ہے نیزکہانی اُن ننھی بچیوں، لڑکیوں اور خواتین سے بھی جڑی ہے جواس معاشرے میں رہتے ہوئے مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی زندگی گزار رہی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرے میں پھیلی بے چینی کی فضا اورمعاشرے میں بسنے والے چندمکروہ چہروں کو بھی نمایاں کیا جائے گا جو یقیناًفلم بینوں کے لیے تفریح کے ساتھ سبق آموز ہوگا، دوران گفتگوجب ان سے ہیرو، ہیروئن کے نام پوچھے گئے تو اس سوال پرانہوں نے ’’اگلا سوال‘‘کہنے پر ہی بات کو گھما دیا، ماضی کی چند ہیروئنز سے رابطہ بھی ہے جو اس پروجیکٹ میں کام کرنے پراپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ابھی کاسٹنگ کر نے جارہے ہیں،کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں ہونے والے آڈیشنزفائنل ہونے کے بعدانشااللہ پریس کانفرنس میں تمام صحافی برادران کو اس پروجیکٹ سے جڑی مکمل تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
اپنی تمام تفصیلات معہ فوٹوگراف درج ذیل میل آئی ڈی پہ ای میل کر سکتے ہیں
telefilms@live.com
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme