اورنج لائن ٹرین منصوبہ، چین نے ایک کھرب 62 ارب روپے کا قرضہ منظور کرلیا

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments

ابیجنگ (یو این پی) چینی حکومت نے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کیلئے قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔ منصوبے کے تحت ایک کھرب 62 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرض ملے گا۔ قرض 20 سال میں 2.4 فیصد مارک اپ کے ساتھ واپس کرنا ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے کرامے میں پاک چین فورم کے ایک اجلاس میں منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے دونوں ملکوں کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی تجویز پیش کی تھی۔ فورم کے ایک عہدیدار کے مطابق اس تجویز کو منظور کرکے اعلامیہ میں شامل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog