سادات خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئند ہےعرفان احمد باشنہ ایڈووکیٹ

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

images
لالہ موسیٰ( محمد بلال احمد بٹ) سادات خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت خوش آئندہے اس سے پارٹی مزیدمضبوط ہوگی،سادات خاندان کا نہ صرف حلقہ این اے 106بلکہ ضلع گجرات کے دیگرحلقوں میں وسیع ووٹ بینک ہے سادات خاندان کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملی ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے ضلع سے کامیابی حاصل کرے گی،ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف لائرزونگ کھاریاں کے صدرچوہدری عرفان احمدباشنہ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ گجرات میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیاکہ ضلع گجرات پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے اس وقت پورے ملک میں تبدیلی آچکی ہے اور عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے قائدتحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحدہوچکی ہے اوراب موجودہ حکمران زیادہ دیرنہیں ٹھہرسکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme