بھارتی گولوں سے خطرناک گیس کا اخراج، سینکڑوں شہری متاثر

Published on October 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

01سیالکوٹ (یو این پی) ورکنگ باﺅنڈری چپراڑ سیکٹر کے متعدد دیہات میں گرنے والے بھارتی فوج کے گولوں سے پراسرار خطرناک گیس خارج ہوتی ہے جس کا دھواں درجنوں دیہات میں پھیل چکا ہے۔ذرائع کے مطابق خطرناک گیس سے سینکڑوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی آنکھیں سرخ ہوکر سخت درد کرتی ہیں اورپانی بہتا رہتا ہے جس سے بینائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ آنکھوں کے علاوہ متعدد لوگوں کو دمہ کی شکایت بھی پیدا ہوگئی ہے لوگوں کو سانس لینے میں دشوار یا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بے شمار لوگ جلد کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ بعض لوگ پیٹ درد کے علاوہ قے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ شہریوں کے جسموں پر پیپ زدہ دانے بھی نمودار ہوئے ہیں جو عام ادویہ سے بھی ٹھیک نہیں ہوئے۔ بھارتی گولوں کی خطرناک گیس سے متاثرہونے والوں میں سید شبیر حسین، نعلین حیدر، نذر حسین، فوزیہ کاظمی، قلب عباس اور کرامت حسین نامی شہری شامل ہیں۔ چپراڈ سیکٹر کے رہائشیوں کے مطابق بھارتی گولہ باری سے ہلاک ہونے والے مویشیوںکی لاشیں بھی دیہات کے قریب و جوار میں پڑی ہیں جن سے تعفن پیدا ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ان کو تلف کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog