شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہو گی،ڈی سی اوگجرات

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

pic bilal2
گجرات(محمد بلال احمد بٹ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈینگی جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت سمیت ضلعی حکومت کے تمام ادارے الرٹ رہیں شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان اور سروس کالونی میں ڈینگی سرویلینس اور سروے کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ ایس او سیٹلمنٹ الیاس گل، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو درکار وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلینس ٹیموں کو مزید متحرک او ر فعال کیا جائے ، خصوصا قبرستانوں، جوہڑوں، پرانے ٹائروں کی دوکانوں، کباڑ خانوں اور تمام ایسے مقامات جہاں ڈینگی کی پرورش ہو سکتی ہے کی مسلسل نگرانی اور چیکنگ کی جائے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ انسداد ڈینگی کے لئے تعاون نہ کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں صفائی کا نظام یقینی بنائیں اور گملوں، برتنوں میں ہر گز پانی کھڑا نہ ہو نے دیا جائے۔ اس سے قبل ای ڈی او ڈاکٹر عابد غوری نے ڈی سی او کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes