جمعیۃ علماء اسلام، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیۃ طلباء اسلام اور مجلس احرار اسلام کا ایک مشترکہ اجلاس

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

26-10-14
جھنگ(یواین پی)جمعیۃ علماء اسلام، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعیۃ طلباء اسلام اور مجلس احرار اسلام کا ایک مشترکہ اجلاس دفتر جمعیۃ علماء اسلام جھنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی تحصیل جھنگ کے امیر مولانا حافظ محمد طارق نے کی۔ اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مدظلہ پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور جمعیۃ کے تین کارکنوں کی شہادت اور تیس کارکنوں کے زخمی ہونے پر اظہارِافسوس کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ یہ سب کچھ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے۔ عالمی صیہونی سامراج پاکستان میں انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان مدظلہ پر تین خودکش حملے ہو چکے ہیں جن کی تحقیقات کا اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملکی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سانحہ کا کھوج لگائیں اور اس کے حقیقی ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
اجلاس سے شہباز گجر ایڈووکیٹ، عبدالرحمن عزیز،،مولانا غلام اللہ انور، مولانا عبدالغفار احرار، مولانا قاری سرور خان، مولانا موسیٰ کلیم، مولانا نورالدین ، ، ابوبکر انقلابی، ڈاکٹر ظہوراحمد سپرا و دیگر نے خطاب کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes