ڈسکہ کی ڈائری یواین پی رپورٹر ڈاکٹر عارف محمود سے

Published on October 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

10556460_332639010238623_6385133670388904651_nڈسکہ کی ڈائری یواین پی رپورٹر ڈاکٹر عارف محمود سے
سیکورٹی خدشات کے تحت علاقہ میں امن و امان قائم کر نے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ
ڈسکہ(یواین پی)سیکورٹی خدشات کے تحت علاقہ میں امن و امان قائم کر نے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ انسپکٹر محمد تاثیر ریاض چیمہ نے محرم الحرام کے دوران علاقہ میں امن کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے صحافیوں سے گفتو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے علاقہ میں اہل تشیع کی مجالس کے آٹھ پوائنٹس ہیں جن کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور ان کو دوران مجالس مکمل سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور علاقہ کے تمام مسالک کے علماء کو اعتماد میں لے کر علاقہ میں امن کی فضا برقرار رکھی جائے گی اور مذہبی انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس کو عقیدت و احترام سے منانے کیلئے ہر مسالک کے لوگوں کو آپس مین باہمی تعاون کرنا چاہئیے ۔

اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پرمقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پرمقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری لیاقت علی کو موضع سرانوالی میں محمدنواز نے اپنے گھر میں پناہ دی ہوئی ہے پولیس نے چھاپہ ماراتو محمد نواز نے پولیس کودیکھ کر پولیس آگئی کا شور مچادیا جس سے اشتہاری ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

لڑائی کے دو مختلف واقعات میں سات افراد کا باپ بیٹے سمیت تین افراد پرتشدد
ڈسکہ(یواین پی) لڑائی کے دو مختلف واقعات میں سات افراد کا باپ بیٹے سمیت تین افراد پرتشدد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بناں کا محمد ریاض اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈیرہ پر موجودتھاکہ اسی دوران ملزمان ظفر اقبال ‘مانی ‘گلفام ‘ذوالفقار علی ‘امانت علی یاسین مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور آتے ہی دونوں باپ بیٹے کوزدوکوب کرکے شدیدزخمی کردیا تھانہ موترہ کے علاقہ سہجوکالا کا محمد اشفاق اپنی گلی میں کھڑاتھاکہ اس کی معمولی توتکرار ملزم جابر سے ہوگئی جس نے اینٹوں کے وار کرکے اس کو شدیدزخمی کردیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

نامعلوم چورچاندگاڑی چوری کرکے لے گئے
ڈسکہ(یواین پی)نامعلوم چورچاندگاڑی چوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق موضع آدمکے چیمہ کا محمد خالد اپنی چاندگاڑی تھانہ سٹی کے علاقہ کچہری چوک میں کھڑی کرکے گیا جس کو ملزم زاہد چوری کرکے لے گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

امانت میں خیانت پر مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی) امانت میں خیانت پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ غلہ منڈی کے محمد شریف نے ملزم غلام عباس کو شٹرنگ کا سامان مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے بطور امانت دیا کافی عرصہ گزرنے پر اس نے اپنے دئیے ہوئے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیاتو ملزم صاف انکاری ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

میاں بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی)میاں بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ حاجی پورہ کی شریفاں بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ گھر میں موجودتھی کہ اسی دوران ملزم خرم شہزاد اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس آیا اور آتے ہی دونوں میاں بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

تیزرفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدیدزخمی
ڈسکہ(یواین پی) تیزرفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدیدزخمی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کردیاگیا تفصیلات کے مطابق موضع منڈ کا رہائشی زاہد اپنی موٹرسائیکل پر ڈسکہ کی طرف آرہاتھا جب وہ منڈیکی چوک میں پہنچاتواس کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار ویگن نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدا دکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پرا سکی حالت تشویشناک ہونے پر گوجرانوالہ ریفر کردیاگیاہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme