محرم الحرام میں ممکنہ دہشتگردی کا منصوبہ، کے پی کے سے پنجاب بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

pic 2 police taxila
ٹیکسلا(یو این پی)محرم الحرام میں ممکنہ دہشتگردی کا منصوبہ، کے پی کے سے پنجاب بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،پولیس نے گاڑی سمیت ایک ملزم کو پکڑ لیا ،اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والے گروہ کے تین افراد بھی دھر لئے گئے،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے بھیج دیا گیا،گروہ کے ارکان متعدد سنگین ورادتوں میں ملوث تھے ایس ایچ او تھانہ صدر راجہ شکیل کی میڈیا سے گفتگو ، ملزمان سے تفتیش جاری مزید اہم انکشافات کی توقع،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے ایس آئی راجہ سجاد نے ہمراہ پولیس پارٹی باہتر انٹر چینج کے قریب ایک مشتبہ کار نمبری RIZ-399 روکا تلاشی پر گاڑی سے نائن ایم ایم کے بائیس سو پچاس گولیاں جبکہ 30 بور کی پانچ ہزار گولیاں اور پندرہ عدد تیس بور پسٹل برآمد ہوئیں پولیس نے ملزم امجد حسین ولد غلام حسین ساکن کوہاٹ کو گرفتار کر کے مذکورہ گاڑی قبضہ میں لے لی ،جبکہ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی،ملزم کے مطابق وہ یہ اسلحہ پشاور سے ساہیوال لیکر جارہا تھا،پولیس نے مقامی عدالت سے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا،دوسری کاروائی میں چند روز قبل باہر موڑ سے کسی شخص نے نیو سٹی فیز ٹوکے لئے کیری ڈبہ نمبری RIA-987 بک کرایا ، ڈرائیور محمد مسکین کو ایک زیر تعمیر مکان میں لیجاکر باندھ دیا گیا اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی، جبکہ وہاں پہلے سے چار افراد موجود تھے،مذکورہ افراد نے گاڑی اغواء کرلی اور وہاں سے غائب ہوگئے ، ہوش آنے پر ڈرائیور نے گاڑی کے مالک کو واقع کی اطلاع دی اور پولیس میں اسکی رپورٹ درج کرائی پولیس نے ٹھیک تین روز بعد تین افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے مذکورہ کیری ڈبہ بھی برآمد ہوا،ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ راجہ شکیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ گاڑی چھیننے والے گروہ کے تین افراد عبدالخالق ساکن کوہاٹ ،عثمان ساکن بنو ں ،اور ریاض عرف امیر ساکن کوہاٹ سے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی جاری ہے ایس ایچ او کے مطابق مذکورہ گروہ کے اراکین چوری ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں مین بھی ملوث تھے انھیں شناکت پریڈ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ،جبکہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy