پٹرول سستاتو بجلی مہنگی کیوں ..؟عوام کو ریلیف دیا جائے ،عمران خان

Published on November 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,020)      No Comments
imagesکوئلے کے 6 پاور پلانٹس کے ذریعے بڑا ڈاکا مارا جا رہا ہے، 30 نومبر کوعوام کا سمند ر ہوگا حکومت سے تمام مظالم کا حساب لیں گے
پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر دھرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دھرنے کی بدولت بچہ بچہ جان چکا ہے کون ڈاکو ہے اور کون کرپٹ،چیئرمین پی ٹی آئی
دھرنے سے خطاب کے دوران کپتان مولانا فضل الرحمان پر فقرہ کسنے سے بھی باز نہ آئے کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان اور ڈیزل کی قیمت نیچے آ گئی ہے
اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو بجلی کی قیمت کیوں بڑھائی گئی۔ حکومت کو 30 نومبر تک مہلت دیتے ہیں ، عوام کو ریلیف دیں، کپتان مولانا فضل الرحمان پر فقرہ کسنے سے بھی باز نہ آئے کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان اور ڈیزل کی قیمت نیچے آ گئی ہے،دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ازکم 15 روپے کم ہونا چاہیے تھی عجیب بات ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن اس سے بننے والی بجلی مہنگی کر دی گئی، حکومت کو 30 نومبر تک مہلت دے رہے ہیں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مزید کم کی جائیں۔ عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان پر بھی فقرہ کسنے سے باز نہ آئے کپتان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ڈیزل کی قیمت نیچے آ گئی ہے، عمران خان نے کہا کہ کوئلے کے 6 پاور پلانٹس کے ذریعے بڑا ڈاکا مارا جا رہا ہے، پاور پلانٹس کراچی کے بجائے پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں جس سے اخراجات بڑھ جائیں گے، کوئلے سے بننے والی مہنگی بجلی کی قیمت غریب عوام ادا کریں گے، عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں چھپائے گئے اثاثوں کی نشاندہی کرنے والے کو ہر ایک ہزار پر 300 روپے دیں گے، دھرنے کی بدولت بچہ بچہ جان چکا ہے کون ڈاکو ہے اور کون کرپٹ،چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جو مرضی کرلیں 30 نومبر کو جو ہوگا وہ اسے نہیں روک سکتے ہم اس روز حکومت سے تمام مظالم کا حساب مانگیں گے،اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا جلسہ ہمارے دھرنے کا مقابلہ نہیں کرسکتا، دھرنے نے قوم کو جگا دیا ہے اور اب بچہ بچہ ظالم اور مظلوم کو جان چکا ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر دھرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو حکومت نے بجلی کیوں مہنگی کی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنے میں آکر میرا حوصلہ بڑھا دیا ہے اور اب میں اصل میچ کیلیے تیار ہورہا ہوں، حکومت 30 نومبر سے ڈری ہوئی ہے اور ہمارے لوگوں کو دھمکا رہی ہے لیکن ہر کوئی نوازشریف کی طرح بزدل نہیں ہوتا، نوازشریف جو مرضی کرلیں 30 نومبر کو جو ہوگا نہ وہ اسے روک سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے گلو بٹ اسے روک پائیں گے ہم اس روز حکومت سے تمام مظالم کا حساب لیں گے،عمران خان نے کہا کہ جے یو آئی والوں کو دھرنے میں موجود خواتین سے متعلق بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، بتایا جائے کہ ہم نے دھرنے میں اپنے کلچر کیخلاف کیا بات کی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان یاد رکھیں انہیں اگلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes