عبدالرشیدغازی قتل کیس ٗ پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 821)      No Comments

44
اسلام آباد (یو این پی)عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں عبدالرشیدغازی قتل کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سیکشن 132 کے تحت سابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے عدالت پرویز مشرف کو بلا ہی نہیں سکتی اور اگر انہیں بلایا جاتا ہے تو پھر سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور ایس ایس پی سمیت تمام فریقوں کو بلایا جائے ۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes