نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے عوام کو ایک بڑا یلیف دیا ہے نذیر احمد ارائیں

Published on November 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

1470240_553358951412449_1862015514_n
بورے والا(یواین پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے عوام کو ایک بڑا یلیف دیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں اپنے حلقہ انتخاب کے نمائندہ افراد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر رانا عبدالبار ی نمبردار ، چوہدری عبدالجبار جٹ ، میاں ثناء اللہ رحمانی ، سردار محمد المعرو ف بابادار ،بابا حاکم ڈوگر ،ملک عباس لنگڑیال ،امان اللہ موہل ، محمد امجد فریدی ،میاں ممتاز علی لنگا ،نوید احمد ، چوہدری صغیر احمدرامے ، محمد شاہد ، اسلم جمال اور منظور برکت ماڑی والاکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان کے بعد فور ی طور پر چاروں صوبوں کے دوزرائے اعلیٰ کو ہدایات جار ی کردیں کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ان کے احکامات کی روشنی میں اشیاء خورد نوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد کروائیں ۔ اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان کی منفی سیاست کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو ا ہے مسلم لیگ کی حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں عام آدمی کی حالت بہتر بنانے اور ملکی میعشت کو مضبو ط بنانے کیلئے کوشاں ہیں پاکستان کی باشعور عوا م نے منفی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog