چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

fir
کوئٹہ (یو این پی)کوئٹہ کے جناح روڈ پر چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا مقدمہ سٹی تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں کوئٹہ میں گزشتہ جناح روڈ پر فائرنگ کے نتیجہ میں تین ایف سی اہلکار اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کے تین اور پولیس کا ایک اہلکار شامل ہے۔ اس حملے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ جان بحق ہونے والے اہلکاروں کے سروں پر گولیاں ماری گئی تھیں۔ڈی آئی جی نے ابتدائی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب پچھلے ماہ کوئٹہ میں ایک مقابلے میں چار شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔شالکوٹ پولیس سٹیشن کے حدود میں ہزارگنجی کے علاقے میں ایک کمپانڈ میں شدت پسندوں کی موجودگی اطلاع تھی۔سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں نے اس علاقے میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کمپانڈ میں موجود چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔مارے جانے والے ان افراد کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تھا۔واضح رہے کہ یہ کارروائی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملے کے تین روز بعد کی گئی ہے جس میں 61 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes