پی ٹی آئی رہنما رانا طاہر محمود ٹریفک کے المناک حادثہ میں جان بحق

Published on May 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 889)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) پی ٹی آئی رہنما رانا طاہر محمود نمبردار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 234 وھاڑی ٹریفک کے المناک حادثہ میں انتقال کرگئےمرحوم رانا طاہر محمود لاہور ائیر پورٹ پر تعینات آئی بی آفیسر رانا قمر اسلام اور سینئر صحافی و کونسلر بلدیہ وھاڑی رانا فخر اسلام کے بڑے بھائی تھے رانا طاہر محمود نمبردار، رانا عمیر اعجاز، اور وقارعظیم وکی کے ہمراہ ملتان سے براستہ خانیوال وھاڑی آرہے تھے کہ 24 ڈبلیو بی کے نذدیک موڑ پر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جسکے نتیجہ میں رانا طاہر محمود نمبردار موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ رانا عمیر اور وکی زخمی ہو گئےمرحوم کی نماز جنازہ آج جمعرات 10 مئی 6 بجے شام جناز گاہ دانیوال ٹاون وھاڑی میں ادا کی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog