سموسے پکوڑے اور تلی ہوئی غذائیں معدہ کو تباہ کر دیتی ہیں،ڈاکٹر محمد آصف

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 840)      No Comments
dr-asif-150x150
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سموسے پکوڑے اور تلی ہوئی غذائیں معدہ کو تباہ کر دیتی ہیں،معدہ خراب ہونے کے بعد جسم کی تمام مشینری متاثر ہو جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار علاقہ ڈنگہ کے معروف معالج اور میڈیکل آفیسر سول ہسپتال ڈنگہ ڈاکٹر محمد آصف نے گذشتہ روز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرغن غذاؤں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے جسکی وجہ سے 60فیصد افراد امراض معدہ میں مبتلا ہیں معدہ کے متاثر لوگوں کی خوراک صحیح ہضم نہیں ہوتی اور نہ وہ صحت مند معاشرے کا حصہ بن سکتے ہیں ڈاکٹر آصف نے کہا کہ ہم اپنی خوراک کی کوئی جانچ نہیں کرتے گرد آلود اشیاء ،تیز مرچ،مصالحہ جات،ناقص گھی سے تلی ہوئی اشیا کھا جاتے ہیں جعلی مشروف بھی ہمارے لئے وبال جان بن گئے ہیں،ڈاکٹر محمد آصف نے شہریوں پر زور دیا دیا ہے کہ وہ معیاری اور جانچ پڑتال کر کے اشیاء خوردونوش کی خریداری کریں پھل دھوکر استعمال کریں گھی میں تلی اشیاء سے پرہیز کریں تاکہ آپ صحت مند معاشرے میں صحت مند زندگی گزار سکیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes