ضلع گھوٹکی میں بھی پولیو کے خلاف پانچ روزہ مہم کا آغاز 10 نومبر سے ہوگا

Published on November 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 814)      No Comments
11
سکھر۔۔۔ صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع گھوٹکی میں بھی پولیو کیخلاف مہم کا پانچ روزہ مہم آغاز 10 نومبر سے ہوگا، یہ مہم 14 نومبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنرگھوٹکی محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت میرپور ماتھیلو میں پولیو مہم کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں پولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گھوٹکی کی 20 یونین کاؤنسلوں کے ایک لاکھ 73 ہزار 385 بچوں کو 433 موبائل ٹیموں کے ذریعے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی سی گھوٹکی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے پولیو ٹیموں سمیت میڈیکل افسروں کو چاہیے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سچائی و ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر ابوبکر شیخ کو ہدایت کی کے ضلع گھوٹکی کی حدود کموں شہید، مرید شاخ اور مہیسرو پر مستقل ٹرانزسٹ پوائنٹ بنائے جائیں جہاں پر گھوٹکی آنے والے اور گھوٹکی سے گزرنے والے مسافروں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں کیوں کہ سندھ میں دوسرے علاقوں سے پولیو وائرس داخل ہورہا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں سال پاکستان میں 235 پولیو کیس تصدیق کیے گئے ہیں جن میں سے صوبہ سندھ میں 23کیس ظاہر ہوئے ہیں جن میں سے 21 کراچی میں ، ایک سانگھڑ اور ایک دادو میں تصدیق ہوا ہے۔جبکہ بلوچستان میں 10 ، خیبر پختون خواہ میں 48 ، فاٹا میں 151 جبکہ پنجاب میں 3 کیس ظاہر ہوئے ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题