پاکستانی ڈرامہ نویس ہمارے پاس ہوں تو دنیا بھر میں بھارتی ڈرامے مقبول ترین ہوجائیں گے علی اصغر

Published on November 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

بھارتی اداکار علی اصغر پاکستانی صحافیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کے ڈرامہ نویس دنیا بھر میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں ان جیسا کوئی رائٹر ہم نے نہیں دیکھا بھارت میں اگر ایسے رائٹر ہوں تو دنیا بھر میں بھارتی ڈرامے مقبول ترین ہوجائیں گے حسینہ معین ،امجد اسلام امجد کے ڈرامے بہت مقبول ہوتے ہیں بعض اداکاروں کے چہرے تو مجھے یادہیں لیکن ان کے ناموں کا علم نہیں ہوتا ۔ان خیالات کا اظہار بھارتی مزاحیہ اداکار اور ایک ٹی وی چینل پر دادی کا کرداراداکرنے والے علی اصغر نے نوائے وقت کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر اداکاری عارف قاضی ،انورعلی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مزاحیہ اداکاروں کا خزانہ ہے ہم زندگی بھر معین اختر کو بھول نہیں پائیں گے ایسی شخصیات باربارجنم نہیں لیتی ،وسیم وکی ،شکیل صدیقی ،کاشف،سہیل احمد اورامان اللہ اسٹیج کے حقیقی بادشاہ ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اگر مجھے اداکاری کی آفر آئے گئی تو ایک سیکنڈ سے قبل قبول کروں گا اورمیرے لئے یہ بہت بڑا اعزازہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اداکاروہ ہوتا ہے جسے جس طرح کا کردارملے وہ اس میں ڈھل جائے ایک کردارکی چھاپ اداکاری کو متاثر کرتی ہے ۔علی اصغر نے کہاکہ پاکستانی اداکار جب بھارت میں آتے ہیں ہماری حوصلہ افرائی ہوتی ہے لیکن ان کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے اس لئے ان سے جو بھی مقاملہ ہوتاہے وہ اسٹیج پر ہوتاہے لیکن پھر بھی ان سے سیکھنے کا موقعہ مل جاتا ہے لیکن میری خواہش ہے پاکستان اوربھارت کے تعلقات بہترہوں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے علاقہ میں حقیقی امن سلامتی کا نمونہ بن کر دونوں ممالک معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوں اورعوام کو اس کابراہ راست فائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ انہوں اسٹیج کے علاوہ ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy