کراچی میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز(آج )سے ہوگا

Published on November 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 830)      No Comments

44
کراچی(یو این پی)کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے حساس علاقوں میں (آج )10 نومبر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔محکمہ صحت سندھ کے اسپیشل سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق تین روزہ مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کی انتہائی حساس 97 یونین کو نسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے جہاں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلائے جائینگے،ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق مہم میں لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص،دادو اور نوشیروفیروز کے کل 35 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے جائینگے۔اس سلسلے میں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائینگے۔ پولیو رضا کاروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme