ٹیکسلا ،نقب زنی کی واردات ڈالنے والے تین نو عمر نوجوان تاجروں نے گھیرا ڈال کر دھر لئے

Published on November 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

pic ahtijaj taxila
ٹیکسلا(یو این پی)ٹیکسلا کی معروف شاہراہ فیصل شہید روڈ پر ہارڈوئیرز کی دکانوں پر نقب زنی کی واردات ڈالنے والے تین نو عمر نوجوان تاجروں نے گھیرا ڈال کر دھر لئے ،تین موقع واردات سے فرار،تاجروں نے پکڑے جانے والے تین نوجوانوں کی درگت بنا دی رسیوں سے باندھ کر چھت پر کھڑا کردیا،تاجروں کا واقعہ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال ، دکانداروں نے روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی،تاجروں کا ملزمان کوپولیس کے حوالے کرنے سے انکار ، ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کریں گے،واقع کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی ٹیکسلاسرکل موقع پر پہنچ گئے ،رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزمان کو اے سی کی نگرانی میں پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا،مارکیٹ میں چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں اسی طرز پر پہلے بھی لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا گیا،نقب زنی کے لئے ٹیکسلا کچہری سے متصل بالائی راستہ اختیار کیا گیا ،چوکیدار کے بھی ملوث ہونے کے سو فیصد امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں،الالصبح ٹیکسلا کچہری کے ہی ایک وکیل جو صبح سویرے کچہری پہنچ گئے چونکہ انھوں نے ہائی کورٹ کسی کیس کے سلسلے میں جانا تھا ، ضروری کاغذات لینے کے لئے مذکورہ وکیل کچہری داخل ہوئے تو وہاں مشکوک حالات دیکھ کر تاجروں کو فون پر طلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تین چوروں ک ورنگے ہاتھوں دھر لیا جبکہ دیگر تین چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان میں غنی رحمان ساکن پنڈ گوندل،عبدالرحمان ساکن پنڈ گوندل اور بلال خان ساکن ٹیکسلا احاطہ شامل ہیں،مذکورہ نو عمر نوجوان کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا کام کرتے ہیں،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک نے اے سے ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کے دفتر میں تاجر نمائندوں کو یقین دلایا کہ انکے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا،تاہم تاجروں نے چوریوں ، ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،اور پولیس کو مورود الزام ٹہراتے ہوئے انکی ناقص کارکردگی اور چوروں کے ساتھ گہرے مراسم کا بھی خدشہ ظاہر کیا، یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ٹیکسلا سمیت واہ کینٹ کی دکانوں پر درجنوں چوریوں کی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں،پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی،تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جو ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالے کئے ہیں تاجروں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ گھٹ جوڑ کر کے کہیں انھیں بھی بے قصور نہ قرار دے ،جبکہ ان ملزمان کی گرفتاری سے بلاشبہ دیگر ملزمان تک بھی آسانی سے پہنچا جاسکتاہے اور واہ کینٹ ٹیکسلا کی درجنوں چوریوں کا سراغ لگایا جاسکتا ہے ،ادہر واہ کینٹ لالہ رخ میں بھی الواسع کریانہ سٹور پر پیسوں پر دھاوا بولنے والے ایک شخص کو اہل محلہ نے دھرلیا بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص حساس ادارے کا ملازم ہے ، مالک دکان محمد فیاض کے مطابق د واشخاص صبح دس بجے کے قریب دکان پر موٹر سائیکل پر آئے دودھ لیا اور چلے گئے تھوڑی دیر بعد واہس آئے اور کہا کہ دودھ واپس کرلو میں نے پیسے دینے کے لئے دراز کھولا دو دونوں مجھ پر جھپٹ پڑے اور دراز سے رقم نکال لی اسمیں سے ایک بھاگ گیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل اچانک بند ہونے سے اہل محلہ کی مدد سے پکڑ لیا گیا ،ادہر چوکی انچارج بستی لالہ رخ ملک ساجد کے مطابق مذکورہ شخص فوجی تھا جسے محکمہ والے اپنی تفتیش کے لئے لے گئے ہیں انھی کے مطابق پکڑے جانے والے شخص کا نام شہباز جبکہ جو ساتھی موقع سے فرار ہوگیا اسکا نام اقبال ہے ،دکاندار کے مطابق جب وہ دکان پر موجود تھے تو وہ کسی سے 80 ہزار کمیٹی وصول کر رہا تھا ،جنہیں انکو بھی علم ہوگیا ،بتایا جاتا ہے کہ پکڑے جانے والے حساس ادارے کے ملازم سے چالیس ہزار برآمد ہوچکے ہیں تاہم اس ضمن میں انٹیلی جنس کے ادارے اپنی تحقیقات کر رہے ہیں مالک دکان سے بھی نکا موقف لیا گیا،پولیس کے مطابق محکمے اپنی کاروائی کے بعد ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیں گے جس کے بعد قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme