ملکی وسائل پر غریبوں کا کوئی حق نہیں سمجھا جاتا، ایک میٹر پر 500گھر چلائے جا رہے جے سالک

Published on November 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 662)      No Comments

index
اسلام آباد ( یو این پی)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے ایف6/2 کچی آبادی میں بجلی کے مسئلے کے خلاف وہاں کے مکینوں اور پاسٹرز کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج کیا جس کے بعد چئیر مین سی ڈی اے کے دفتر کے سامنے دھرنہ بھی دیا گیا، دھرنے کا مقصد یہ تھا کہ سی ڈی اے تعاون کرے اور لسٹیں فراہم کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے سالک نے کہا کہ کتنی بڑی بدنصیبی ہے کہ ملکی وسائل پر غریبوں کا کوئی حق نہیں سمجھا جاتا، وفاقی دارالحکومت کے ایک پوش علاقے سپر مارکیٹ سے صرف ایک فٹ کی دوری پر موجود یہ بغیر بجلی کی کچی بستی واپڈا کے منہ پر انتہائی بد نما داغ ہے اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اس آبادی میں پچھلے 14سال سے 500گھروں کے لئے آئیسکو کی طرف سے صرف 1میٹر فراہم کیا گیا ہے جس کے باعث بجلی کے بل ہر ماہ آسمان سے باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور آئے دن وہاں بجلی کا مسئلہ بنا رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے زیادہ تر لوگ غریب ہیں اور مختلف سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جن کے لئے گھر کا چولھا گرم رکھنا ہی مشکل ہے اوپر سے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مکینوں کی کمر توڑ رہا ہے اور بجلی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انکی تعلیم کا بھی مسلسل خرج ہورہا ہے۔ جے سالک نے کہا کہ بجلی کے لئے یہاں کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ یہ آبادی منظور شدہ ہے جبکہ یہاں کی بجلی کا ریٹ بھی عام گھروں کے برابر ہے لیکن یہاں واپڈا کی طرف سے کسی قسم کی سروسز بھی فراہم نہیں کی جارہیں، تاریں اور ضرورت کی دیگر اشیاء آبادی والوں نے خود خریدی ہیں، علاوہ ازیں آبادی کے لوگ واپڈا کو 25 کروڑ روپے ادا کر چکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes