پولیو کے مزید دو کیس سامنے آگئے، پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 262 ہوگئی

Published on November 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 813)      No Comments

002 PHOTO OF MUMAZ BAIGرحیم یار خان ( یو این پی) روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے ممبر ممتاز بیگ نے بتایا حکومت اور فلاحی اداروں کی پولیو وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے باوجودپولیو کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال اس وقت تک پاکستان میں پولیو زدگان کی تعداد 262ہو چکی ہے ۔ پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا دنیا کے دنیا کے تین ممالک ہیں جو 1988سے اب تک پولیو وائرس پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو پولیو کا وائرس دوسرے ممالک کو ایکسپورٹ کر رہا ہے اور اسی بناء پر بلا لحاظ عمر تمام پاکستانیوں کو پولیو کے قطرے پینے اور اس امر کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ حاصل کئے بغیر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دنیا کا 85فیصد پولیو پاکستان میں ہونے کی وجوہات میں پولیو کی ویکسین کے بارے میں پھیلایا گیا منفی پراپیگنڈہ ،پولیو ورکرز پر حملے، انکی شہادتیں اور نا مکمل سکیورٹی ، خانہ بدوشوں اور دریائی علاقوں اورفاٹاکے باشندوں تک رسائی میں دشواری بھی شامل ہیں۔وطن عزیز دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہیلتھ ورکر بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں انہیں ڈیوٹی کے دوران بھی سخت سکیورٹی درکار ہے۔بچے معصوم پھول اور سب کے سانجھے ہوتے ہیں اور کوئی نہیں چاہے گا کہ آنے والی نسل اپاہج اور معذور ہو۔پولیو کی روک تھام میں ناکامی کے ہولناک سیاسی اور بین الاقوامی نتائج سے ہم سب کو آگاہ رہنا چاہئے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ 8دسمبر2014 سے شروع ہونے و الی پولیو مہم میں سول سوسائٹی، والدین، سکولوں کے اساتذہ، امام مساجدو مدارس، سماجی کارکن، اقلیتی برادری، مذہبی اور سیاسی رہنماء پورے ملک میں اور پشتون علاقوں میں خصوصی طورپر اپنا اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنے اردگرد پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں ۔ پولیوکے یہی قطرے پینے سے 60اسلامی ممالک سمیت دنیا سے 99فیصدسے زیادہ پولیو کا وائرس مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题