پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق (آج) اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 885)      No Comments

444
اسلام آباد (یو ا ین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق (آج) منگل کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گے۔ عبدالرزاق 2 دسمبر 1979ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 5 نومبر 1999ء کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کیا اور 2006ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ انہوں نے 1996ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آخری بار 2011ء میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 2006ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کھیلا۔ ان کا شمار پاکستان کے دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes