چمن ماڈل ھائی سکول میں غریب مستحق طلباء میں نقد وظائف کی تقسیم

Published on December 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

Wazaif ki taqseem
چمن (یواین پی)چمن ماڈل ھائی سکول میں غریب مستحق طلباء میں نقد وظائف کی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق چمن ماڈل ھائی سکول میں ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ زکواۃ و عشر کمیٹی کے چیئر مین عبدالعلی اچکزئی نے غریب مستحق طلباء میں نقد وظائف تقسیم کئے گئے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مقررین میں زکواۃ چیئرمین عبدالعلی اچکزئی ماڈل ھائی سکول پرنسپل حاجی عبدالغنی عطار مولوی باچا عبدالقدوس آزاد محمد انوراور محمد اکرم نے طلباء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے پروگرا م اور صحیح و شفاف طریقے سے مستحق طلباء میں وظائف کی تقسیم پہلی بار دیکھی جارہی ہے کیو نکہ آج تک جتنے بھی وظائف دیگر سکولوں میں مستحق طلباء کیلئے دیئے گئے ہیں اس میں اس طرح کے پروگرام منعقد نہ ہو ئے ہیں اور نہ ہمیں مدعو کئے گئے ہیں پرنسپل ماڈل ھائی سکول حاجی عبدالغنی عطار پر ہم فخر کر تے ہیں کہ وہ اپنی بیماری کے باوجود ادارے کی ترقی اور بچوں کے اچھی مستقبل کیلئے کوشاں ہے ڈسٹر کٹ زکواۃ چیئر مین نے کہا کہ ہم ہر وقت تعاون کیلئے تیار ہے اور اسی طرح کے پروگرام سے بے حد متاثر ہے آخر میں تقریباً150سے زائد طلباء میں وظائف تقسیم کئے گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy