وزیر اعظم محمد نواز شریف سے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کی ملاقات

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments
4444
لندن ۔۔۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف سیامریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے جمعرات کو ملاقات کی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں افغانستان سے متعلق کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بحث کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی علاقائی امن و سلامتی اور دہشت گردی کیخلاف تعاون اور کوششوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نوازشریف نے امریکی سیکرٹری خارجہ کے ساتھ علاقائی صورتحال اور شمالی وزیرستان میں کامیابی سے جاری ضرب عضب کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 80 فیصد علاقے سے تخریب کاروں اور شدت پسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے اور شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم، خوشحال اور جمہوری افغانستان پاکستان کے بہتر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی افغان حکومت کے ساتھ اچھے ورکنگ تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کیا اور اسے علاقائی استحکام کی جانب بہتر پیش رفت قرار دیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题