خواتین کو تشنج سے بچاؤ کیلئے صحت کا عملہ اپنا بھر پور کردار ادا کریگا مقبول احمد دھاولہ

Published on October 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

\"21-10-2013
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر مقبول احمد دھاولہ نے کہاہے کہ 15سے49سال تک کی عمر کی (شادی شدہ /غیر شادی شدہ )خواتین کو تشنج سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کا عملہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ضلع کے آخری گھر کی خواتین تک پہنچ کر انہیں حفاظتی ٹیکے لگانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کی طرف سے ماں اور بچے کے تشنج کے خاتمہ کیلئے21سے26اکتوبر 2013ء تک منائے جانے والے ہفتہ تشنج کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خواتین کو ٹیکہ لگا کر افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈی ایچ او ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسنگ سٹاف اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے موقع پر موجود خواتین پر زور دیا کہ ماں اور بچے کو تشنج کی مرض سے بچاؤ کیلئے خود بھی حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول میں بسنے والی خواتین کو بھی اس ٹیکہ کی افادیت کے بارے آگاہ کریں ۔انہوں نے محکمہ صحت کے عملہ پر زور دیا کہ خواتین کو تشنج کے ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکے بھی ضرور لگائے جائیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ تشنج کے خاتمہ کے ہفتہ کے دوران ضلع بھرمیں خواتین اور بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے 371ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 278موبائل ٹیمیں اور 93فکس ٹیمیں شامل ہیں ۔ہفتہ تشنج کے پہلے دوروز سکولوں ،کالجز،یونیورسٹیوں ،جیل خانہ جات،دارالامان اور دینی مدارس میں جبکہ باقی چار دنوں میں کمیونٹی میں ٹیکے لگائے جائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes