پی وائی او سعودی عرب کی چئیرمین شپ کا تاج سردار نوید قمر کے سر سج گیا

Published on December 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

10859441_780952021960395_1473306154_n
جدہ( زکیر بھٹی) پی وائی او سعودی عرب کی چئیرمین شپ کا تاج سردار نوید قمر کے سر سج گیا۔ موصوف کا تعلق حلقہ 6 بلوچ کی نامور سیاسی شخصیت سابق وزیر زراعت اور سابق وزیر ا؂عظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکے مشیر خاص سردار اختر حسین ربانی کے گھرانے سے ہے۔ ۔ سردار نوید قمر نے زمانہ طالب عمی سے ہی کا سیاست آغاز کیا۔ موصوف پی وائی اور پی ایس ایف کے کئی عہدوں پر فائز رہے ۔ سعودی عربمیں قیام کے دوران بطور سینٹرل میڈیا کو ارڈینیٹر پی وائی او سعودی عرب ذمہ داریا ں احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہے۔ چئیرمین پی وائی او گلف جاوید نذیر بڑالوی نے ری ٓرگنائزنگ کمیٹی پی وائی او پاکستان اور گلف کی مشاورت کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا۔تقرری کی مدت 3سال ہو گی۔ جاوید نذیر بڑالوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سردار نوید قمر ایک مخلص نڈر اور نظریاتی جیالے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی نامزدگی پی وائی او کے لئیے مضبوطی کا باعث بنے گی۔ نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جیالوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور بھنگڑے ڈالے ۔ رات گئے سردار نوید کے گھر پر جیالوں کا رش امڈ آیا۔ بعد ازاں سردار نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ قیادت کا شکر گزار ہوں۔ بھٹو ازم کے پرچار اور شہدا گڑھی خدا بخش کے مشن کی تکمیل کے لئیے کو دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题