پاکستان سے اندھیرے ختم کر کے ہی دم لیں گے عابد شیر علی

Published on December 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 793)      No Comments

index
گوجرہ (یواین پی) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ٹوبہ روڈ پر واقع 220کے وی گرڈسٹیشن کا افتتاح کر دیا ،وفاقی وزیر نے عمران خان اور شیخ رشید کو بھی آڑھے ہاتھ وں لیا۔اس گرڈ سٹیشن کے چالو ہونے سے 132کے وی جو سمندری روڈ ،گوجرہ،توبہ ٹیک سنگھ،اور پیر محل کے گرڈسٹیشن اس سے منسلک ہو جائیں گے جس سے لائن لائسز میں کمی ہو گی جبکہ وولٹیج پر فائل اور سسٹم میں استحقام آئے گا اور لاکھوں صارفین کو فائدہ بھی پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے قوم سے کئے ہوئے وعدئے کی آج تکمیل ہو رہی ہے پاکستان سے اندھیرے ختم کر کے ہی دم لیں گے پاور پراجیکٹ کا منصوبہ 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے کی لاگت سے یہ منصوبہ پایا تکمیل ہو ہے جس سے لوڈ شیڈنگ سے بھی چھٹکارہ حاصل ہو گا جبکہ صنعتی و معاشی انقلاب برپا ہو گا ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان تین سال برداشت کریں عوام نے دھرنے اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ماضی میں پیپلز پارٹی کو بھی عوام نے مسترد کیا تھا اگر مسلم لیگ ن کام نہ کر سکی تو عوام بہتر ہی تبدیلی لائے گی جو ووٹ کے ذریعے آئے گی۔عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ ہمیں نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت کسی نے بھی کوئی ہدائت نہیں دی اور نہ ہی کوئی ملوث ہے ۔جاں بحق ہونے والا مسلم لیگی کارکن تھا اور میاں محمود الرشید نے سیاست چمکانے کے لئے5 لاکھ روپے ورثاء کو دینے کا لالچ دیا ،جبکہ عمران خان ،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید وغیرہ کوئی بھی حق نواز کے جنازہ میں شامل نہیں ہوا ۔ شیخ رشید نواز شریف کے جوتے چاٹتا تھا مگر نواز شریف نے شیخ رشید جیسے مداری کومنہ نہیں لگایا انہوں نے شیخ ررشید کو سیاسی گینڈہ کے نام سے پکارا ۔دھرنے والے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور ہم ترقیاتی کام جاری رکھیں گے اس موقع پر پنڈال میں بیشتر کرسیاں خالی نظر آئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes