سانحہ پشاور پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگرکی جانب سے اظہارِغم

Published on December 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

03
بہاولنگر (یواین پی)سانحہ پشاور پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے غم کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم داد لالیکا کے ہمراہ معصوم شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ڈی یوجے کے ممبران نے سیاہ پٹیاں باندھ کر صحافتی امور سرانجام دئیے ۔ڈی یو جے آفس میں فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عالم داد لالیکا نے کہا کہ سانحہ پشاور دنیا کی تاریخ کا ہولناک واقعہ ہے جس پر ناصرف اہل پاکستان بلکہ درد دل رکھنے والے دنیا بھر کے افراد غمزدہ ہیں۔دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہر محب وطن کا مشن ہے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوچکی ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ایک دھارے میں لانے کے لئے جو عملی اقدامات کئے جارہے ہیں قابل تحسین ہیں ۔ڈی یو جے کی اعزازی ممبر شپ ملنے پرفخر ہے ۔صدر ڈی یو جے عاطف خاکوانی ،جنرل سیکرٹری طاہر کریم خان اور ان کی ٹیم اس حوالے سے مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ قلم کے ذریعے معاشرتی برائیوں اور نا انصافیوں کے خلاف برسرپیکار رہنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے بھی بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔سانحہ پشاور سمیت دیگر قومی خوشی و غمی کے ایام پر صحافتی حلقوں کی ترجمانی کرتے ہوئے تقریبات کا انعقاد ڈی یو جے کا ہی اعزاز ہے۔اس موقع پر میاں بہادر علی لالیکا ،رابطہ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری طارق حفیظ، سابق ناظمین چوہدری غلام ربانی ،چوہدری ساجد گجر ،چوہدری راشد صدیق ،صدر پریس کلب مرزا کامران ،جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes