ہماری ہر سانس قائد اعظم کے احسانات کی مقروض ہے ظہیر احمد گدوال

Published on December 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
واہ کینٹ(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )ہماری ہر سانس قائد اعظم کے احسانات کی مقروض ہے،پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے نسل نو کو قائد اعظم کے افکار ،سیاسی اصولوں اور نظریات سے روشناس کرانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار پاکستان آواز خلق پارٹی صوبہ پنجاب کے آرگنائزر ظہیر احمد گدوال نے مرکزی دفتر انوار چوک میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انجم شاہ مرکزی رہنما آواز خلق پارٹی نے کہا کہ ہم پاکستان کے استحکام ،مضبوط دفاع اور سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، جنرل سیکرٹری راجہ ملازم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کی یکجہتی لائق تحسین ہے،انکا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے،سید اقرار شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں جہد مسلسل ،محنت امانت ، دیانت کو اپنا کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے، اس موقع پر پی آر او راجہ بابر محمود ، انجمن ادب پوٹھوار کے ریاست ، راجہ محمدخان ،چوہدری سلیم ،ڈاکٹر سید صابر علی،کامران صدیقی،چوہدری نذیر ارجپوت،سمیع عمر،ملک اقدس حنیف کے علاوہ کثیر تعداد میں اراکین موجود تھے قبل ازیں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،جبکہ ملکی استحکام اور شہداء پشاور کے لئے خصوصی دعا کی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog