ویسٹ انڈیز کی ملک سے باہر 26 برس بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح

Published on November 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

88
شارجہ (یو این پی) ویسٹ انڈین ٹیم نے ملک سے باہر 26 برس بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔ کالی آندھی نے پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل کالی آندھی نے 1990ء میں پاکستان کو فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں زیر کیا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے 26 برسوں کے دوران اس آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے خلاف ملک سے باہر 11 ٹیسٹ کھیلے جس میں پاکستان نے 9 جیتے جبکہ دو ڈرا ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy