وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات

Published on December 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

bro

لاہور(یو این پی)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور قومی پالیسی برائے انسداد دہشتگردی کو موثر طریقے سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے،رائیونڈ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور ان کی حفاظت کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں،ملاقات میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ملک اور خصوصا پنجاب میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے لائحہ عمل اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو صوبائی کمیٹی برائے انسدا دہشتگردی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،وزیراعظم محمد نواز شریف نے اتوار کو یہاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی اور انسداد دہشتگردی حکمت عملی اور پنجاب میں اس پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے انہیں بڑی کمیٹی جس کے سربراہ وہ خود ہیں کے فیصلوں کے متعلق آگاہ کیا جو کور کمانڈر لاہور، آئی جی پولیس، ہوم سیکرٹری اور دیگر حکام پر مشتمل ہے تاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme