وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجوکو معطل کرنے کا حکم دیدیا

Published on January 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

11
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایک مذہبی گروہ کے کارکنوں کے ساتھ نرمی برتنے والے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو اور شہزاد ٹاؤن تھانہ کے قائم مقام ایس ایچ او انیس اکبر کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ مذہبی گروہ کے کارکنوں کو اسلحہ کی نمائش کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اہلسنت و الجماعت کے رہنما مفتی تنویر عالم اور ان کے 8 ساتھیوں کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اسلحہ لہرانے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے مذہبی گروہ کے ساتھ نرمی برتتے ہوئے گرفتار ملزمان کیخلاف دفعہ 144 کی بجائے سیکشن 13، 20 اور 65 کے تحت کارروائی کی تھی ۔ حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دوسرے افسران کیلئے مثال بنانے کیلئے مذکورہ افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ خصوصاً اس وقت جب ملک کو سنگین دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں قانون و انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme