توہین آمیز خاکے، یورپ میں موجود کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے فیصل محمد

Published on January 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

NewUNN
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) تنظیم مبصرین اسلامی کے سفارتی ترجمان فیصل محمد نے فرانس میں ایک بار پھر نبی آخری زمان حضرت محمد ﷺ کی توہین پر مبنی مواد کی اشاعت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عالمی دہشت گردی سے تعبیر کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نبی زمان حضرت محمد ﷺ کی بارباز توہین تہذیبوں کے ٹکراؤ کاباعث بن رہی جس سے پوری دنیا میں تباہی آسکتی ہے ۔فیصل محمد نے کہاکہ یورپ میں آزادی اظہارکے پردے میں دوارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے جس سے نہ صرف مسلم دنیا بلکہ یورپ میں موجود کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے اس صورت حال میں کبھی معاشی اور امن وامان کی صورت حال متاثر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے یورپی تنظیم کے صدر ڈونالڈ ٹوسک کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اورکہاگیاہے کہ وہ یورپ میں ان اقدامات کا نوٹس لیں جو یورپ کی معاشرتی اورمعاشی تباہی کا باعث ہوسکتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes