ہارون آبادبلدیاتی دنگل ، مسلم لیگ (ضیاء) کے حمایت یافتہ وائٹل گروپ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مقابلہ ہوگا

Published on December 3, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد( یواین پی )بلدیاتی الیکشن میں ہارون آباد میں مسلم لیگ (ضیاء) کے حمایت یافتہ وائٹل گروپ اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان حقیقی مقابلہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ۔ان کے حمایت یافتہ ہونے کے دعویداروں کے فلیکس اور بینرز نظر آنے لگے پی پی پی اور تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابی کیمپ میں بدستور خاموشی طاری ہے آزاد امیدوار وں کی بڑی تعداد ان میں نظر آنے لگی ہارون آباد کے بلدیاتی منظر نامے پر تازی ترین صورتحال کے مطابق مسلم لیگ(ضیاء) کے حمایت یافتہ ہونے دعویدار امیدواران نے بلدیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا سلسلہ بڑھا دیا ہے وائٹل گروپ اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کے فلیکس اور بینرز پوسٹرز آویزاں نظر آرہے ہیں جبکہ پی پی پی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں حلقہ ہارون آباد میں پی پی پی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کی کارکردگی نہایت کمزور تھی اور ان سب کی ضمانتیں ضبط ہو گئی تھیں جس کا منظر نامہ اور عکس اب بھی نظر آرہا ہے اور لگتا یہی ہے کہ پی پی پی اور تحریک انصاف کے بلدیاتی الیکشن میں بہت کم امیدوار سامنے آسکیں گے اور اگر ان جماعتوں نے امیدوار نامزد بھی کیے تو یہ محض خانہ پُری کریں گے اور پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بہت ہی کم ووٹ ملیں گے ۔اور اس حلقہ میں بظاہر پی پی پی عملی طور پر غیر فعال اور نہایت کمزور پوزیشن میں ہے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ضیاء) کے حمایت یافتہ وائٹل گروپ اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ یا مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی امیدواروں کے درمیان پڑنے کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes