پٹرول نے کنوارے بابے کی” امیدوں “پر پانی پھیر دیا

Published on January 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

123پاکپتن (یو این پی) پٹرول کی قلت نے 70سالہ با بے کی خوشیوں کو پامال کردیا اور پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے بروقت سہرا سجانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ عارف والا کے رہائشی 70سالہ وریام نے جوانی میں پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہ کی جبکہ 45سال بعد محبوبہ کے والد کے انتقال کے بعد نکاح کا پیغام ملتے ہی بابے نے شادی طے کردی مگر عین وقت پر پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے بارات روانہ نہ ہوسکی۔70سالہ دولہا نے میڈیا کو بتایا کہ جوانی میں میں نے اپنی چچا زاد سے شادی کا خواب دیکھا خاندانی رنجش کی وجہ سے میرا خواب پورا نہ ہوسکا جبکہ میرے چچا اپنی بیٹی کو لیکر سکھر چلے گئے۔ میری محبوبہ نے بھی شادی نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا چچا کی وفات کے بعد اس نے مجھے شادی کی خوشخبری سنادی تاہم پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے میری خوشیاں ایک ماہ لیٹ ہوگئیں جس پر میں بہت افسردہ ہو ں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog