پی این اوکے زیر اہتمام سپُرگرینڈ محفل میلاد مصطفی

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

pno pic 5
کویت سٹی( عبدالشکورابی حسن)نبی کریم ﷺکی ذات گرامی صدیوں سے اصحاب فکرودانش سے لافی عظمتون کا خراج تحسین لے رہی ہیں اورصدیوں کا کیاتذکرہ یہاں توہردورمیں دور مصطفی ﷺ ہے کویت میں ہرسال عاشق رسول ﷺکو اپنی بساط سے بڑھ کرآقادوجہاں نبی کریم ﷺکے ذکر کی محفل کا اہتمام کرتے کویت میں ہنوز محافل میلاد مصطفی کا انعقادجاری وساری ہیں آمد مصطفی کی خوشی ہر مسلمان کے لئے ایمان کاجزہے کیونکہ آپ ﷺکودنیا میں رحمت العالمین بناکر بھیجا گیا او رآپ کی ولادت باسعادت انسانیت پر اللہ تعالی کا خاص کرم وانعام ہے نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقعہ پر دنیابھر میں مسلمان خوشی اظہار کرتے ہیں ہر کوئی اپنے اپنے طریقے اورروایات کے مطابق مناتے ہیں ۔کویت میں بھی آپ ﷺ کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد کا انعقاد ہوتا ہے کویت کی غیرسیاسی تنظیم پاکستان نیشنل آرگنائزیشن نے حسب روایات اس بار بھی ’’سُپر گرینڈ میلاد مصطفی‘‘ کی تقریب منعقد کی جس کی صدارت تنظیم کے سرپرست اعلی ریاض الحسن نے کی جبکہ مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمد اسلم خان تھے ۔تقریب کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا پہلا حصہ مقامی قاری اور نعت خواں پر مشتمل تھا جس کی نقابت کے فرائض معروف کمپیئر حکیم طارق محمو دصدیقی نے جبکہ تلاوت کی سعادت حافظ عبداللہ نے حاصل کی جبکہ نعت خواں میں ادیبہ قادری ، محمد سرورنقشبندی، عبدالرؤف بھٹی محمد شہباز عطاری شامل تھے ۔دورسری تقریب کا آغاز عالمی شہرت یافتہ کمپےئر صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے کیا تو حال نعروں سے گونج اٹھا اور تسلیم صابری کاحاضرین نے نعروں سے استقبال کیا جس پر تسلیم صابری نے حاضرین کی محبت اورخلوص کا شکریہ اداکیا اور اپنے مخصوص اندازمیں محفل میلاد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ محفل عام محفل نہیں یہ خاص محفل دنیا کی عظیم ہستی اوراللہ تعالی کے محبوب ترین ہستی نبی کریم ﷺ کی محفل ہے اس میں عاشقان رسول ﷺ کی آمد ہوتی ہے اورنبی کریم ﷺ پر دوردوسلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالی ہماری حاضری کو قبول فرمائے تسلیم احمد صابری کی کمپیئرنگ نے محفل کو چارچاند لگا دئیے جس کے لئے معروف ہیں ۔پاکستان نیشنل آگنائزریشن کی حسب روایت اس بار بھی محفل کو سجانے کے لئے جو چارچاندلگائے وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔سرپرست اعلی ریاض الحسن ،صدر رانا منیر احمد نے اپنے رفقاء کاروں کے ساتھ مل کر جو خواب دیکھا تھا وہ حقیقت کا روپ دھار چکاہے ان کی جانب سے سجائی جانے والی محفل میلاد مدتوں یادرہتی ہے ۔تسلیم صابری نے حافظ رانا خلیل احمد کو تلاوت قرآن حکیم کی سعادت کے لئے اسٹیج پر بلایاجنہوں تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔اس کے بعد تسلیم صابری نے اپنے مخصوص انداز اور الفاظ کی مالا پُروکر نعت خواں کو اسٹیج پربلا یا ۔پاکستان سے آئے ہوئے نعت خواں ،قاری شاہد محمودقادری ، حافظ نورسلطان صدیقی ،خالد حسین خالد،سید زبیب مسعود نے حمد ونعت کا گلدستہ ہدیہ تبرک پیش کیا ہر عاشق رسول ﷺ نعت پر جھوم اٹھا اور نعت خواں کوخوب داد دیتے ۔قاری شاہد محمود قادری نے محفل کا سماع باندھ دیا اور اپنی پرسوزآوازکا جادو جگایا تو ہر آنکھ اشک بار تھی ۔حافظ نورسلطان نے حمد نعت کا ہدیہ پیش کیا تو ہال نعروں سے گونج اٹھا اورہر طرف یانبی یانبی ﷺ کے فلک شگاف نعرے بلند ہوتے رہے ۔اس موقعہ پر تسلیم صابری نے آپ ﷺکے حسن وجمال کے ایسے تار چھیڑے ہر عاشق رسول ﷺ جھومنے پر مجبورہوگیا ہال انسانی سروں سے بھراہواتھا ہزاروں عاشق رسول ﷺ محفل میلاد میں شریک ہونا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے ۔اس موقعہ پر حافظ نورسلطان نے حمدونعت سے ہال میں نورانیت پھیلادی ہر عاشق رسول ﷺ محورتھا اوراپنے دل کو تسکین بخش رہاتھا حافظ نورسلطان نے ہدیہ تبرک پیش کرکے محفل کو نورانی کردیا ۔اس کے بعد سید زبیب مسعود کو دعوت دی گئی جس نے محفل میلاد مصطفی میں ایسا رنگ جمایا کہ ہر عاشق رسول ﷺ داد دئیے بغیر نہ رہ سکا محفل کے اختتام پر درود وسلام پیش کیا گیااس موقعہ پرتنظیم کے سرپرست اعلی ریاض الحسن نے حاضرین کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی محافل کا انعقاد کرنااپنا نصب العین سمجھتی ہے تاکہ ہمارے ایمان میں جوش وخروش رہے ۔ایسی محافل کا انعقاد سے ہمارا ایمان تازہ رہتاہے اور نبی کریم ﷺکو ہدیہ تبرک پیش کیاجائے ۔تنظیم کے صدررانا منیراحمد نے تما م حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نیشنل آرگنائزریشن اپنے پلیٹ فارم سے ایسی محافل کا انعقاد کرتی رہے گی اپنے اورسب کے ایمانوں کو جلابخشتے رہیں گے یہ میرے نبی کریم ﷺ کا کرم ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے ہماری تنظیم ہمیشہ کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے روح پرور محفلوں کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ عاشق رسول ﷺ اپنے ایمان کو تازہ دم رکھیں ۔آخر میں تسلیم احمد صابری نے پاکستان اورکویت کی
سا لمیت کے دعا کرائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes