بورے والہ: سکول وین کار میں تصادم سے آٹھ معصوم طلباء زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 833)      No Comments

BUREWALA PHOTO 1-21012015
بورے والا(یو این پی)چنوں موڑ کے قریب سکول وین اور کار میں تصادم،آٹھ معصوم بچے اور ڈرائیور بھی شدید زخمی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والاپہنچا دیا گیا،حادثہ دو رو ز قبل ہونے والے ٹریفک حادثے کا ملبہ سڑک سے نہ اٹھانے کے باعث پیش آیا ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 543/ای بی سے پرائیویٹ سکول وین نمبری1294/بی آر اے جسے ڈرائیور محمد امجد چٹھہ چلا رہا تھا حسب معمول مختلف پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو لے کر شہر کی جانب آرہی تھی وین جونہی چنوں موڑ کے قریب بر ساتی نالے( سکھ بیاس )کو عبور کر رہی تھی تو سڑک پر دو روز قبل ہونے والے ٹریفک حادثے کا شکار گاڑیوں کا ملبہ بکھرا پڑا تھا جسکی وجہ سے سامنے سے آنے والی تیز رفتار کا ر سے اسکی زور دار ٹکر کے نتیجہ میں وین سوار بچے8سالہ ارباب عمران،9سالہ خدیجہ ارشد،9سالہ عثمان اصغر،10سالہ تہمینہ اصغر،داؤد ارشد،حسن آصف،محمد احمد اور فروا اقبال کے علاوہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا جنہیں ریسکیو1122اور پیٹرولنگ پولیس کے عملہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایاجہاں سے متعدد بچوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا وین کے ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے کاروئی شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes