حکومت آبادی اور وسائل میں توازن کے لیے عوام میں شعور کی آگہی کے لیے اقدامات کررہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on April 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

veh
وہا ڑی( یواین پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت آبادی اور وسائل میں توازن کے لیے عوام میں شعور کی آگہی کے لیے اقدامات کررہی ہے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی میں بہتری کے لیے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی طرح مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد مبشر الرحمن کے ہمراہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن ٹیم ممبران کو موٹرسائیکل دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ بھی موجود تھے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ مانیٹرنگ سے محکمہ بہبود آبادی کی کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی اور تکنیکی خامیوں پر قابو پا کر بہتر نتائج کے حصول میں مدد ملے گی انہوں نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن اسسٹنٹس کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ بہبود آبادی کو فعال بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کی نشاندہی کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes