اوباما کا دورہ بھارت، نئی دلی نو فلائی زون قرار، 80,000 اہلکار تعینات

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 664)      No Comments

123نئی دلی (یو این پی) امریکی صدر براک اوباما بھارت روانہ ہو گئے ہیں اور ان کی آمد کے موقع پر نئی دلی میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کل نئی دلی پہنچیں گے جہاں وہ شیرٹن ہوٹل میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت آئندہ 3 دنوں کیلئے نئی دلی کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 80,000 ہزار اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوباما نے دورہ بھارت مختصر کیا ہے اور اب وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے تاہم آگرا میں تاج محل کا دورہ نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اوباما نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی وفات کے باعث دورہ بھارت مختصر کیا ہے کیونکہ وہ 27 جنوری کو تعزیت کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog