مزدوروں کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جواد اکرم

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

27-1-2015 Bonded Labour
وہاڑی (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ مزدوروں کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے بھٹہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ کم سے کم اجرت نہ دینے والے فیکٹری مالکان، بھٹہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی برائے بانڈدڈلیبر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او لیبر کاشف عزیز بھٹہ مالکان کی تنظیم کے عہدیدار مزدور لیڈر عاطف ریاض بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں حاجی نور دین ، ملک اکرم ، ظہور احمد کے علاوہ البرٹ پطرس اور پولیس سوشل سیکیورٹی افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ بھٹہ خشت کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کو جلد مکمل کیا جائے رجسٹریشن نہ کرنے والے بھٹہ مالکان سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے انہوں نے کہا قانون کی رو سے بھٹہ مالکان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سوشل سیکیورٹی کے تحت رجسٹریشن کے پابند ہیں رجسٹرڈ مزدورں کو سرکاری سطح پر علاج معالجہ ، ان کے بچوں کی مفت تعلیم سمیت رہائشی پلاٹس کی سہولیات میسر ہیں فیکٹری اوربھٹہ مالکان مزدوروں کا استحصال کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کرانے سے گریز کرتے ہیں یہ عمل ناقابل برداشت اور خلاف قانون ہے انہوں نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ قانون کی پابندی نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کریں اجلاس میں ڈی او لیبر کاشف عزیز نے بتایا کہ جبری مشقت کے حوالہ سے دوشکایات پر مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme