اوپن یونیورسٹی ،یکم فروری سے شروع ہونے والے داخلوں میں دس فیصد اضافے کا ہدف مقرر

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

3....
اسلام آباد( یواین پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تین روزہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس میں یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے ٗ اب ایک متحرک پالیسی کے تحت یونیورسٹی کے ملک بھر میں قائم علاقائی دفاتر طلبہ و طالبات کو داخلوں کے بارے میں معلومات اور تصدیق ٗ امتحانات اور نتائج کی اطلاعات ٗ اسناد اور ڈگریوں کے اجراٗ کتابوں کی ترسیل ٗ ورکشاپس میں شمولیت اور ٹیوٹرز کے بارے میں معلومات فوری طور پر فراہم کریں گے ۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز شریک تھے۔ اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ مقررکردہ چار ترجیحات میں سپورٹ سسٹم ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹ سسٹم کو فاصلاتی نظام تعلیم میں بہت اہمیت حاصل ہے ٗ سپورٹ سسٹم جتنی مضبوط اور پائیدار ہوگی ٗ طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اس قدراضافہ ہوگا جس سے یونیورسٹی کی ریٹنگ یقینی طور پر بہتر ہوگی۔ ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی کا پہلا انگلش نیوز لیٹر اسی ماہ شائع ہورہا ہے ٗ یونیورسٹی ویب سائٹ کو سٹوڈنٹس فرینڈلی بنایا جارہا ہے ۔نصابات پر نظر ثانی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے فیکلٹی اور نان فیکلٹی سٹاف کی تربیت کے لئے مختلف تربیتی کورسسز منعقد کئے جارہے ہیں ٗ اسی طرح ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ریسرچ پیپرز شائع کرانے کو اہمیت دی گئی ہے اور ریسرچ جنرلز شائع ہونے پر تعریفی اسناد اور 25سے 30ہزار روپے نقد انعام بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کو حسب ضرورت مطلوبہ سٹاف اور ساز و سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے یکم فروی سے شروع ہونے والے داخلوں میں دس فیصد اضافے کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا اور ریجنل ڈائریکٹرز کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا جو علاقائی دفتر داخلوں میں مقررہ دس فیصد اضافے کاہدف حاصل کرے گا ان کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جائیں گے۔وائس چانسلر نے ریجنل ڈائریکٹرز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈپارٹمنٹل پروموشنز پر غور کے لئے اگلے ماہ یونیورسٹی ایک اور سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد کرے گی۔ڈاکٹر صدیقی نے مزید کہا کہ اگلے سال سے ایم اے اور ایم فل)انگلش(ڈگری پروگرامز کا آغاز کردیا جائے گا۔ آخر میں وائس چانسلر نے ریجنل ڈائریکٹرز کی یونیورسٹی ترقی کے لئے دیرینہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
کانفرنس کی اختتامی تقریب سے یونیورسٹی کے رجسٹرار ٗ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان اور ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ پروفیسر ڈاکٹر رشید اے نعیم نے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے انہیں یونیورسٹی کے مین کیمپس سے بھر پور تعاون حاصل ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes