لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ڈی سی او وہاڑی

Published on January 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

28-1-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی مال افسران اور عملہ مال من پسند حلقے لینے کے لیے ادھر ادھر جانے کی بجائے پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی عمل کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی ریاض احمد ، جی اے آر محمد مبشر الرحمن ، ایس این ای محمد خرم سلیم ، انچارج لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈسیکشن رانا ذوالقرنین اور مال افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ غلط جمع بندیاں دینے والی پٹواریوں کے خلاف کارروائی کی جائے مال افسران 15مارچ تک لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی تکمیل کے لیے اپنے حلقوں میں موجود رہیں اوراپنی نگرانی میں تمام کام تصدیق کر کے مکمل کرائیں انہوں نے کہا کہ لینڈریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہونے تک محکمہ مال میں ہر عہدہ کے تبادلوں پر پابندی ہو گی روزانہ بنیادوں پر اہداف طے کر کے اہداف کو حاصل کیا جائے اجلاس کو بتایا کہ ریکارڈ کی تصدیق کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اجلا س میں نائب تحصیلدار حافظ اقبال کاٹھیا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی خط جاری کیا گیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog